بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

زینب شبیر انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زینب شبیر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کسی ریسٹورنٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ ہر وقت بہار کی طرح سوچتی ہیں وہ بولتی ہیں اس کے الفاظ سے پھول کھلتے ہیں۔‘

زینب شبیر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘ کئی مداحوں نے ایموجیز بنا کر ان کی تصاویر کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ زینب شبیر اور اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بہروز سبزواری، شہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل زینب شبیر نے اسامہ خان کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی تھی۔

اداکارہ نے شو میں منگنی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسے افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جبکہ اسامہ خان کا بھی کہنا تھا کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ’زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں کے بعد میرے رشتے آنا بند ہوگئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں