لاہور: پی سی بی مینمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے استعفیٰ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذکا اشرف نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
آئی پی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نے 20 ارب روپے کے پروجیکٹس وزارت کو منظوری کے لیے دیے تھے جو منظور نہیں کیے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ ناراض تھے۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا#ARYNews pic.twitter.com/NlfoSUyuP7
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) January 19, 2024
ذکا اشرف نے کہا کہ میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کررہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں، میں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں اب وزیراعظم پر منحصر ہے وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ذکا اشرف کے عہدے کی مدت میں 4 فروری تک توسیع کی گئی تھی لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے الیکشن کمشنر خاور شاہ کو عبوری چیئرمین بنایا جائے گا۔