جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر بازیاب، اغوا کرنے والے پانچ طالب علم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب پولیس نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے مغوی پروفیسر واصف نعمان کو بازیات کراکے پانچ طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی طاہر خان کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان انصاری کو طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ طالب علموں نے اغوا کیا تھا جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارسٹری (جنگلات) کے پروفیسر  جامعہ سے واپس گھر جارہے تھے کہ انہیں  ملتان پبلک اسکول روڈ سے اغوا کیا گیا جس کے بعد جامعہ کے طالب علموں نے احتجاج بھی کیا تھا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پروفیسر واص نعمان کو بازیاب کروایا اور اغوا کی کارروائی میں ملوث تین طالب علموں کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

پولیس نے تھانہ بی زیڈ میں پروفیسر کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے حراست میں لیے گئے طالب علموں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔ جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پانچوں ملزمان کا تعلق طلبا تنظیم (پیپلزاسٹوڈنٹ فیڈریشن) سے ہے۔

پروفیسر نعمان کا کہنا تھا کہ کچھ طالب علموں کو امتحانات میں کم نمبر ملنے کی شکایت تھی اور اُن کا یہ بھی شکوہ تھا کہ پرچہ سلیبس سے ہٹ کر آیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں