جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔

[bs-quote quote=”خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]

ملاقات میں علاقائی سیکورٹی اور افغانستان میں امن عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہمیت رکھتا ہے، خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

دریں اثنا زلمے خلیل زاد اسلام آباد کے مختصر دورے کے بعد کابل کے لیے روانہ ہو گئے۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں طالبان کے ساتھ 2 روزہ مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔


دعا ہے کہ مذاکرات کا عمل افغانستان میں امن کے لیے مددگار ثابت ہو: وزیر اعظم


ذرائع کے مطابق افغان مفاہمتی عمل سے متعلق پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا، افغان مفاہمتی عمل میں کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں