شارجہ: پی ایس ایل پلے آف راؤنڈ کے پہلے میچ میں احمد شہزاد اور کیوین پیٹرسن کی 40 بالز پر 90 رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز میچ کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے پلے آف راؤنڈ مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بناکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 201 رنز کا ہدف دیا۔
پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپننگ کا آغاز اچھا رہا، شاہد آفریدی کی 13 گیندوں پر 4 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 34 رنز بناکر پویلین لوٹے تو اُس وقت تک میچ میں سیمی الیون کی جیت یقینی تھی مگر سرفراز کی عمدہ کپتانی کی بدولت اُن کی ٹیم کامیاب ہوئی۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز تین وکٹیں حاصل کیں اور نمایاں بالر رہے جبکہ زلمی کے ڈیوڈ میلائن اور محمد حفیظ کی نصف سنچریوں سمیت شاہد آفریدی کی برق رفتار بیٹنگ بھی ٹیم کو فتح دلوانے میں کارآمد ثابت نہ ہوسکی۔
زلمی کو آخری اوور میں 7 رنز درکار تھے تو سرفراز نے اسپینر محمد نواز کو موقع دیا، اوور میں ایک چوکے کے بعد سیمی الیون کو جیت کے لیے 3 بالز پر صرف 3 رنز درکار تھے تاہم محمد نواز نے آخری اوور میں ایک وکٹ حاصل کر کے یک بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو اسٹمپ کروایا اور سرفراز نے پھرتی دکھاتے ہوئے ٹیم کو فائنل تک رسائی دلوائی۔
گلیڈی ایٹرز نے ابتدائی 10 اوورز تیز رنز کرتے ہوئے احمد شہزاد کی نصف سنچری کی بدولت 121 رنز بنائے تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز الیون کی بٹینگ لائن سنبھل نہ سکی اور رنز بننے کی اوسط بھی کم ہو کر رہ گئی۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد اور کیوک رائٹ نے کیا، سرفراز الیون نے ابتدائی چار اوورز میں 10 کی ایوریج سے رن بنائے کر مجموعی اسکور 40 تک پہنچایا تاہم کیوک رائٹ ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
سرفراز الیون نے آخری کے دس اوورز میں ٹیم کے مجمودی اسکور میں 80 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہی، احمد شہزاد 38 بالز پر 71 رنز اسکور کر کے نمایاں کھلاڑی رہے زلمی کے وہاب ریاض تین وکٹیں حاصل کرکے نمایاں باؤلر رہے۔
2.3 SIX! Hasan Ali to Luke Wright
watch https://t.co/fVtVzeKfHP#PZvQG #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/BrGgcFYrWO— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2017
پلے آف راؤنڈ کے پہلے میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی جبکہ شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کے لیے ایک چانس اور ہوگا کہ وہ پوائنٹس میں تیسری پوزیشن پر موجود ٹیم سے مقابلہ کرسکے گی۔
پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، محمد حفیظ، ڈیوڈ ملان، کامران اکمل، حارث سہیل، مارلن سیمیولز، شاہد آفریدی، حسن علی، محمد اصغر، کرس جارڈن اور وہاب ریاض
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، کیون پیٹرسن، احمد شہزاد، رلی روسو، لیوک رائٹ، سعد نسیم، ٹائمل ملز، حسان خان، انور علی، ذوالفقار بابر اور محمد نواز۔