جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے معرکے میں  لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست  دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قلندرز کو جیت کےلیے 166 رنز کا ہدف دیا۔

زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور شکیب الحسن نے عمدہ بیٹنگ کر کے نمایاں بلے باز رہے انہوں نے 58 اور 30 رنز اسکور کیے۔ پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز اسکور کیے، قلندز کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 سہیل تنویر، عامر یامین اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی تو 38 کے مجموعی اسکور پر کوئی آؤٹ نہیں تھا تاہم پہ در پہ چھ وکٹیں گرنے کے بعد قلندرز کی پوزیشن بہت کمزور ہوگئی۔ فخر زمان، عمر اکمل ، رضوات اور ایلوٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے ٹیم کو فتح دلوانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہی تاہم اس کے نتیجے میں قلندرز کی ٹیم کو بہت کم رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور شکیب الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، شکیب الحسن کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

points_table

میچ میں فتح حاصل کرنے کےبعد پشاور زلمی نے پلے آف راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا، اب تک کھیلے جانے والے 6 میچز میں سے زلمی کو تین میں فتح اور تین میں ہی شکست کا سامنا رہا جبکہ لاہور قلندرز نے بھی تین میچ میں فتح حاصل کی جس کے بعد وہ پوائنٹ اسکورنگ پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں