اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جیمس نیشم اور پاول نے زلمی کو فتح دلادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایچ بی یل پی ایس ایل8 کے ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو4 وکٹوں سےشکست دے دی ہے، زلمی نے کوئٹہ کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے جیمس نیشم اور پاول نے ذمے دارانہ اننگز کھیلی، نیشم نے 37 اور پاول نے36رنزبنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے3وکٹیں حاصل کیں مگر ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

اس سے قبل کپتان سرفراز اور افتخار احمد کی ذمے دارانہ اننگز نے کوئٹہ کو مکمل تباہی سے بچایا، آج ایونٹ کے نویں‌ میچ میں‌ پشاور زلمی نے ٹاس جیتا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ کا آغاز اچھا نہ رہا،37 کے مجموعے پر اس کے تین اہم بیٹرز پویلین لوٹ گئے، جیس رائے14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بناکر چلتے بنے۔

بعد ازاں کپتان سرفراز اور افتخار نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور بتدریج ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا،دونوں بیٹرز کے درمیان 74 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ قائم ہوئی، سرفراز 39 رنز بناکر ارشد اقبال کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، افتخار احمد نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے مجموعے کو قابل قدر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

https://twitter.com/TeamQuetta/status/1627695768038703104?s=20

اننگز کے اختتامی لمحات میں اوڈین اسمتھ نے 12 گیندوں پر برق رفتار 25 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

https://twitter.com/TeamQuetta/status/1627695055350730753?s=20

پشاور زلمی نے آج کے میچ میں تین تبدیلیاں کیں، دسون شاناکا کو راجاپکسے، عثمان قادر کو خرم شہزاد جبکہ سلمان ارشاد کی جگہ ارشد اقبال کو ٹیم میں شامل کیا۔

https://twitter.com/PeshawarZalmi/status/1627665254250598401?s=20

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ: جیسن رائے، مارٹن گپٹل، عبدل بنگلزئی، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان)، افتخار احمد، محمد نواز، اوڈین اسمتھ، نسیم شاہ، محمد حسنین اور قیس احمد

پشاور زلمی اسکواڈ: بابراعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، رومن پاول، دسون شاناکا، جیمس نیشم ، وہاب ریاض، عثمان قادر، سفیان مقیم ، اور ارشد اقبال۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں