تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آبِ زم زم کی کنویں کی تعمیرِنوکا آغاز

مکہ المعظمہ: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود نے آبِ زم زم کے کنویں کی تعمیرِ نو کا حکم دے دیا ‘ یہ سلسلہ رمضان تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان نے آبِ زم زم کے ک مقدس کنویں کی سات ماہ طویل تعمیرِ نو شروع کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

سعودی ٹیلی ویژن’الاخباریہ ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں خانہ کعبہ کے معاملات سے متعلقہ شعبے کے جنرل چیئر مین کا کہنا ہے کہ اس طویل منصوبےمیں آٹھ میٹر گہرے اور 120 میٹر لمبے پانچ کراس اوور تعمیر کیے جائے گے۔

بتایا جارہاہے کہ آبِ زم زم کے کنویں کے گرد موجود بجری کو تبدیل کرکے اعلیٰ درجے کی بجری بھری جائے گی‘ تاکہ زیر زمین پانی مزید چھن کر باہر آئے۔

آبِ زم زم کی تعمیر کا یہ سلسلہ سات مہینے تک جاری رہے گا اور آنے والے رمضان کے مہینے تک اختتام پذیر ہوگا۔

خانہِ کعبہ: حضرت ابراہیم علیہ السلام سے آج تک

یاد رہے کہ مسجدِ حرام میں کعبہ کےجنوب مشرق میں تقریباً 21 میٹر کےفاصلےپر تہ خانےمیں آب زمزم کا کنواں ہےجو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ علیہ السلام کےشیر خوار بیٹےحضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیاس بجھانےکے واسطےاللہ تعالٰیٰ نےتقریباً 4 ہزار سال قبل ایک معجزےکی صورت میں مکہ مکرمہ کےبےآب و گیاہ ریگستان میں جاری کیاتھا،وقت کےساتھ یہ کنواں سوکھ گیا تھا۔

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کےدادا حضرت عبدالمطلب نےاشارۂ خداوندی سےاسے تلاش کر کےدوبارہ کھدوایا جوآج تک جاری و ساری ہے۔ آب زمزم کا سب سےبڑا دہانہ حجر اسود کےپاس ہےجبکہ اذان کی جگہ کےعلاوہ صفا و مروہ کےمختلف مقامات سےبھی نکلتا ہے۔

سنہ1953ءتک تمام کنوؤں سےپانی ڈول کےذریعےنکالاجاتا تھا مگر اب اس میں سے پانی نکالنےکے لیے جدید سسٹم نصب کردیا گیا ہے اور مسجد ِحرام کےاندر اور باہر مختلف مقامات پر آب زمزم کی سبیلیں لگادی گئی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -