اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نومئی واقعات: کمشنرلاہور آج عمران خان سے ملاقات کرینگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومت اورعمران خان میں نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئےآج مذاکرات ہونگے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم آج دوپر2بجےکےبعد کمشنرلاہورکی سربراہی میں زمان پارک جائےگی جہاں حکومتی ٹیم زمان پارک سرچ کیلئےعمران خان کےنمائندوں سےمذاکرات کرے گی۔

پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد زمان پارک کے قریب نہر سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جو کہ فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

عامر میر نے کہا کہ معلوم نہیں عمران خان نےان دہشت گردوں کوخود نکالایانکلنےکی کوشش کی،یہ وہ لوگ ہیں جو جیو فینسنگ میں سامنےآئے، ان لوگوں نے ہی جناح ہاؤس میں جاکرآگ لگائی۔

نگراں وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم زمان پارک کو ڈرون کیمروں کےذریعےمانیٹرکررہےہیں،عدالت میں سرچ وارنٹ کیلئےدرخواست دی ہوئی ہے، عمران خان سرچ آپریشن نہیں کرنے دینگےتو قانون سب کیلئےایک ہے۔

انہوں نے بھی تصدیق کی کہ فیصلہ کیا ہے کہ کل کمشنرلاہورعمران خان کےپاس جائیں گے اور انہیں زمان پارک آپریشن کیلئےآمادہ کرینگے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد اس وقت بھی زمان پارک میں موجود ہیں،نام بتانامقصد نہیں ہےمقصد ہےان دہشت گردوں کو پکڑنا، جوپکڑےگئےاورجوپکڑےجائیں گےان میں جانےپہچانےنام بھی ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں