تازہ ترین

لندن : ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی شاپنگ کرنے والی آذر بائیجان کی خاتون کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

لندن : ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی شاپنگ کرنے والی بااثر خاتون کو ملک بدر کرکے آذربائیجان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا، ضمیرہ ہاجیوہ کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات حکام کو نہ بتانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آمدنی سے زائد اثاثوں کا ثبوت نہ دینے پر پہلے غیر ملکی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، آذربائیجان کی ضمیرہ ہاجیوہ نامی بااثر خاتون کو ایک دن میںڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی شاپنگ مہنگی پڑ گئی۔

لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی کو چکرا دینے والی آذربائیجان کی ضمیرہ حاجیوہ آمدن سےزائد اثاثے بنانے کا ثبوت نہ دے سکی، برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملزمہ کو قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کرکے آذربائیجان حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

ضمیرہ حاجیوہ کی ملکیت لندن میں پندرہ ملین پاؤنڈ کا گھر جبکہ بیٹی کے چارلاکھ پاؤنڈ مالیت کے زیورات بھی ضبط کرلیے گئے ہیں، یہ پہلی خاتون ہے کہ جسے نیشنل کرائم ایجنسی نے آمدنی سے زائد اثاثوں کی تفصیلات نہ بتانے پر گزشتہ ماہ گرفتار کیا ہے۔

،زید پڑھیں : لندن: ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ خرچ کرنے والی خاتون گرفتار

ضمیرہ حاجیوہ کے یہ ٹھاٹھ باٹھ ایسے ہی نہیں تھے، خاتون کے شوہر آذر بائیجان کے مرکزی بینک کے چیئرمین تھے، مذکورہ خاتون اسی سابق بینکر کی بیوی ہے جسے آذار بائیجان کی حکومت نے بدعنوانی کے الزام میں15سال کی سزا سنائی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -