منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آسٹریلوی کپتان نے وارنر کی بجائے کسی اور کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنانے والی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ایڈن زیمپا کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ‏قرار دے دیا۔

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی پر قبضہ جمانے والے آسٹریلوی کپتان نے ‏کہا کہ میری طرف سے ایڈن زیمپا ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح زیمپا نے گیم کو کنٹرول کیا بڑی اور اہم وکٹیں حاصل کیں اسے سپر پلیئر ہی کہہ سکتا ‏ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مچل مارش نے دباؤ میں اچھی بیٹنگ کی آغاز سے ہی پریشر بنا کر رکھا، میتھیو ویڈ کو انجری ‏ہوئی لیکن انہوں نے اپنا کام پورا کیا، سیمی فائنل میں مارکس اسٹوئنس کے ساتھ مل کر کام انجام دیا۔

Image

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم 303 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ‏بلے باز ہیں جب کہ ڈیوڈ وارنر 289 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر رہے انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فائنل میں شکست کے بعد نرم مزاج کیوی کپتان نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح ٹیم کی تعریف کی، ‏انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی عالمی کپ کی مہم زبردست رہی، ہدف کا تعاقب بھی شاندار کیا، آسٹریلیا بہترین ٹیم ‏ہے۔

ولیمسن نے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے اننگز میں پارٹنرشپس قائم کر کے اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کی ہم نے ‏اننگز میں پوری محنت کی کہ اچھا ہدف دیں اور ہم اپنے ٹارگٹ سے دور بھی نہیں تھے لیکن آسٹریلوی ٹیم کو پورا ‏کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ایک پل بھی ہمیں نہیں دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں