اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عازمین حج کیلیے زم زم سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں آب زم زم تقیسم کار کمپنی نے رواں سال عازمین حج کے لیے اپنا آپریشن تیار کر لیا ہے۔

اس سے عازمین حج کو زم زم کی چھوٹی بوتیلیں فراہم کی جائیں گی۔ الزمزمہ کمپنی کے مطابق عازمین کی سہولت اور رسائی کے لیے 20 لیٹر کی بجائے 330 ملی لیٹر والی بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔

مکہ کے داخلی راستوں پر عازمین کو زم زم کی فراہمی کے لیے مقامات کی تیاری کر لی گئی ہے جہاں ہر زائر کو زم زم کی دو چھوٹی بوتلیں دی جائیں گی۔

- Advertisement -

کمپنی کے بورڈر آف ڈائریکٹر کے رکن حسن محمود ابو الفراج کا کہنا ہے کہ منصوبے کے پہلے حصے میں مکہ آنے والے ہر زائر کو زم زم فراہم کیا جائے گا تاکہ انہیں پہلا پانی زم زم کی صورت میں مل سکے۔

دوسرے حصے میں کمپنی زائرین کی رہائش میں 330 ملی لیٹر زم زم کی بوتلیں تقسیم کرے گی جو ہر زائر کو روزانہ تین بوتلیں دستیاب ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں