بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان کا نام روشن کرنے والی طالبہ زارا نعیم چھا گئیں، دنیا بھر میں چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اکاؤنٹنگ کے امتحان میں دنیا بھر سے ٹاپ کرنے والی پاکستانی طالبہ زارا نعیم ڈار کو سوشل میڈیا صارفین نے قوم کا فخر قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) امتحان میں زارا نعیم ڈار نے دنیا بھر میں سے سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن پائی جس کے بعد انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی خوب داد دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکاؤنٹنگ میں ٹاپ کرنے پر زارا نعیم کو مبارک باد دی اور کہا آپ پاکستانی قوم کا فخر بن گئی ہیں۔

جبکہ حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی زارا نعیم ڈار کو سراہا گیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی طالبہ کے چرچے پھیلنے کے بعد ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا۔

دریں اثنا طالبہ کی صلاحیت کو بیرون ملک بھی داد دی جارہی ہے۔ پاکستان ایمبیسی آئرلینڈ کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے بھی زارا نعیم کی تعریف کی گئی۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر دیگر صارفین نے پاکستانی طالبہ مبارک باد دی اور کہا اس امتحان میں ٹاپ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا، اس کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے، زارا نعیم نے پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی طالبہ زارا نعیم ڈار نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے دسمبر 2020 کے امتحان میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ نمبر لے کر پاکستان کے لیے ایک اعزاز حاصل کیا، اس امتحان میں 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار طلبا و طالبات شریک تھے جس میں زارا نعیم سرفہرست رہیں، ان کا تعلق لاہور سے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں