منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

مرد کے اوپر ذمہ داری تھوڑی کم ہونی چاہیے، زارا نور عباس

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے معاشرے میں مرد کے اوپر ذمہ داری کم ہونے پر زور دیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے شو میں شرکت کے دوران زارا نور عباس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ مردوں کو معاشرے میں اور اپنے ساتھ رہنے والوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ معاشی دباؤ اور اس ماحول میں رہتے ہوئے ہر چیز کیلیے ذمہ دار ہونا آسان نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر خواتین اپنے حقوق چاہتی ہیں تو مردوں کو بھی ان کے حقوق دیں۔

- Advertisement -

زارا نور عباس نے کہا کہ گھر میں ہر فرد کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، مردوں کو وقت ملنا چاہیے جو وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ گزار سکیں، انہیں ہمیشہ کام میں مصروف نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریسرچ کہتی ہے خواتین کے مقابلے میں مردوں کو دل کے دورے زیادہ پڑتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں اور سگریٹ نوشی ترک کریں۔

شو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جو مردوں کے بارے میں غیر محفوظ ہیں۔

زارا نور عباس نے کہا کہ دعا کرتی ہوں میرے شوہر اسد صدیقی دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اسکرین پر نطر آئیں اور میں دنیا کو کھل کر بتاؤں گی کہ وہ میرے شوہر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں