جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہم اعلان کرتے یہں کہ الحمدللہ دنیا کی خوبصورت ترین بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔‘

- Advertisement -

پوسٹ میں جوڑی نے نومولود بیٹی کا نام ’نور جہاں صدیقی‘ بتایا ہے جبکہ دونوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔

زارا نور اور اسد صدیقی کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ زارا نور اور اسد صدیقی 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اسد صدیقی نے ماضی میں ویب شو میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جس کے بعد بچہ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا اور انتقال کرگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں