اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

زارا نور عباس بیٹی کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس کی ننھی پری نورِ جہاں کا غیر ارادی طور پر فیس ریویل ہوگیا جس پر اداکارہ برس پڑیں۔

پاکستان شوبز کے معروف اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں مارچ 2024 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی پیدائش کے بعد جوڑے نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اب حال ہی میں زارا نور عباس کے بھائی کی شادی کی حالیہ تقریب کے موقع پر نور جہاں کا چہرہ غیر ارادی طور پر سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک کلپ میں زارا نور کی گود میں انکی ننھی پری کو دیکھا گیا جسے دیکھنے کے بعد صارفین کا خیال تھا کہ یہ ممکنہ زارا اور اسد کی بیٹی نور جہاں ہیں تاہم اب اداکارہ نے خود تصدیق بھی کردی ہے۔

سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بیٹی کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد زارا نور عباس سیخ پا ہوگئیں اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کردی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں لکھا کہ ’اگر میں نے اپنی بیٹی کی تصویر خود نہیں دکھائی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اسے پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں، اس کے باوجود کچھ لوگ اس کا احترام نہیں کررہے‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہ آپ سب سے ایک بار دوبارہ درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری بیٹی کی ویڈیوز پوسٹ کرنا بند کردیں اور اگر آپ پوسٹ کرچکے ہیں تو پلیز انہیں ڈیلیٹ کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں