شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کی بھائی کی شادی میں شوہر اسد صدیقی کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس کے بیٹے کی شادی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں بشریٰ انصاری، زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی ڈانس کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز ان ویڈیوز سے بھرے ہوئے ہیں۔
اداکارہ اسماء اور ان کے شوہر، زارا نور عباس اور اسد صدیقی، بشریٰ انصاری دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ دلچسپ ڈانس میں مصروف ہیں۔
ویڈیو میں زارا نور عباس کو شوہر اسد صدیقی کے ساتھ بھارتی فلم کے گانے ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کو زارا نور عباس کا ڈانس پسند نہیں آیا اور وہ ان پر تنقید کررہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ زارا نور عباس اور ان کی والدہ کا پہناووں سے متعلق انتخاب اچھا نہیں ہے۔ متعدد صارفین نے ان اداکاراؤں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جب ڈانس کرنا نہیں آتا تو ڈانس کرنے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔