تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

زارا اسد اور میرب، عاصم کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری معروف اداکارہ زارا نور اور میرب علی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا نور عباس نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شویر اسد صدیقی، گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کے ساتھ مشہور بھارتی گانوں پر رقص کررہے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’90 کی دہائی کے بچے۔‘

زارا نور نے مزید لکھا کہ ’غلطی سوائے میرب کے اور رامس شاید؟ یار! آپ لوگوں کی عمر کتنی ہے؟ اور اسد تم کیا سوچ رہے ہو؟

ویڈیو میں اداکارہ کو بھارتی گانے ’جھوم برابر جھوم۔‘ ’بس دیوانگی ہے۔‘ بولے چوڑیاں، بولے کنگنا سمیت دیگر پر رقص کررہے ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس سے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

زارا اور میرب اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں جبکہ عاصم اظہر اور میرب علی کی حال ہی میں منگنی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -