اشتہار

اداکارہ زارا نور عباس نے مہاجرین کی امداد کا بیڑا اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نور عباس نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ہمراہ پاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی معاونت کا اعادہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا نور عباس اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یونائٹیڈ نیشنز ہائی کمشنر فار ریفیوجی (یو این ایچ سی آر) اور مقامی ڈیزائنر ہما عدنان کے ہمراہ پاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی امداد کرنے اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔

گزشتہ روز زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹز سے کیے گئے ٹویٹ میں خواتین مہاجرین کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

- Advertisement -

آئیں ان لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے موقع فراہم کریں، صرف کہنے سے نہیں بلکہ عمل کرکے بھی دکھائیں، مجھے خوشی ہے کہ میں یواین ایچ سی آر اور ہما عدنان کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے لیے کام کررہی ہوں۔

خیال رہے کہ ڈیزائنر ہما عدنان ایک پراجیکٹ چلارہی ہیں جس میں مہاجر خواتین کو سلائی اور جیولری بنانے کا ہنر سکھایا جاتا ہے بعد ازاں ان چیزوں کو فروخت کرکے یہ خواتین پیسے کماتی ہیں۔

بین الاقوامی ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق پاکستان میں مہاجرین کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جن میں زیادہ تر افغان مہاجرین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو رواں ماہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں