بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

زارا نور کی والدہ اسما عباس کے ساتھ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ و سینئر اداکارہ اسما عباس کے ساتھ گنگناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ زارا نور اور ان کی والدہ اسما عباس اور بھائی احمد عباس کو بھارتی گانے پر گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں زارا نور عباس کا نیا ہئیر اسٹائل لک دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں اداکارہ اس نئے لک کے ساتھ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں اداکارہ زارا نور اور میرب علی کو دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی دونوں اداکاروں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ زارا نور عباس کا نیا ہئیر اسٹائل مداحوں کو بھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں