ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

زارا نور اور اسد صدیقی کی بیٹی کی پہلی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی بیٹی نور جہاں کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ اور سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں اپنی نومولود نواسی کو گود میں اٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر میں اسما عباس محبت بھری نظروں سے اپنی ننھی نواسی کو دیکھ رہی ہیں لیکن تصویر میں اُن کی نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

- Advertisement -

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’نانی کی جان نورِ جہاں! ہماری زندگی میں آنے کے لیے بہت شکریہ‘۔

واضح رہے کہ  زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں 27 مارچ کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔

زارا نور اور اسد صدیقی 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اسد صدیقی نے ماضی میں ویب شو میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جس کے بعد بچہ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا اور انتقال کرگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں