پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرنش خان نے کم عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کی وجہ بیان کر دی ہے۔
نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرنش خان نے کہا کہ میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، ہمارے خاندان میں شادیاں جلدی ہوتی ہیں۔
زرنش خان نے کہا کہ 17 سال کی عمر میں شادی کرنا یہ میری زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بار مجھے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اس وقت میں اپنی والدہ کے پاس اسپتال میں تھی، جس دن ایوارڈ کا اعلان ہوا اسی روز والدہ کا انتقال ہوگیا، ایک سال بعد محسوس ہوا کہ ہاں میں نے ایوارڈ جیتا ہے۔
کچھ روز قبل اداکارہ کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کا موبائل فون ٹوٹ گیا تھا۔ ویڈیو میں وہ مشہور گانے ”آوارہ بھنورے جو ہولے ہولے گائے“ پر رقص کر رہی تھیں کہ جیب سے موبائل فون گر کر ٹوٹ گیا۔
زرنش خاں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”ہمیشہ پہاڑوں میں ایسا کرنا چاہتی تھی لیکن اس چکر میں میرا فون ٹوٹ گیا ہے“۔
View this post on Instagram