بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان کی ایک اور ملاقات بے نتیجہ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ایک اور ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی، صدارتی انتخابات میں‌ متفقہ امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوسکا.

تفصیلات کے مطابق متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے میں اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے.

اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی آج ہونے والی ملاقات بھی بے نتیجہ رہی.

ذرایع کے مطابق آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے امیدار اعتزاز احسن کو دستبردار کرانے سے انکار کر دیا، دوسری جانب مولانا فضل الرحمان بھی اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہیں. البتہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے.

مولانا فضل الرحمان صورت حال سے شہباز شریف کو آگاہ کریں گے، شہبازشریف سےگفتگو کے بعد مولانا فضل الرحمان دوبارہ آصف زرداری سے ملیں گے.

مزید پڑھیں: صدارتی امیدوار نامزد کرنے پرآصف زرداری کا شکرگزار ہوں، اعتزاز احسن

واضح رہے کہ صدر پاکستان کا انتخاب کل ہوگیا، پی ٹی آئی کے امیدوار عارف علوی کی پوزیشن مضبوط ہے، دوسری جانب اپوزیشن منقسم نظر آتی ہے.

ن لیگ سے براہ راست رابطےکا فیصلہ

بعد ازاں اس ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کی۔

اجلاس میں  پیپلزپارٹی کی جانب سے ن لیگ سے براہ راست رابطےکا فیصلہ کیا گیا۔

اس ضمن میں  اعتزازاحسن اورخورشید شاہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سےملاقات کریں گے۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں