ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نیب ترمیمی آرڈیننس: آصف زرداری نے مزید ریفرنسزمیں بریت کی درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کےتحت مزید ریفرنسزمیں بریت کی درخواست دائر کردی ،ریفرنسز میں پارک لین، میگا منی لانڈرنگ، ٹھٹھہ واٹرسپلائی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیسز میں سابق صدر آصف زرداری کی مزید ریفرنسز میں بریت کی استدعا کردی ، آصف زرداری نےدوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر درخواست دائر کی۔

درخواست میں پارک لین، میگا منی لاندرنگ ریفرنس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، نیب نے مؤقف میں کہا کہ تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کاگزٹ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، جس پر جج کا کہنا تھا کہ نئےآرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن نہ ہونے سے کام متاثر ہورہا ہے۔

خیال رہے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری بریت کی درخواست دائر کر چکے ہیں ، نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں اسلام آبادہائی کورٹ نےحکم امتناع دےرکھا ہے ، آصف زرداری نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ، عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست پر نیب سے 18 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں