بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

زرداری نے گیلانی کو جیت کی ضمانت دی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کوآصف زرداری نے ضمانت دی کہ آپ جیتیں گے، ‏یوسف رضاگیلانی کوزیادہ ووٹ ملیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی نے پہلے ‏فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتےتھےوہ ہارگئےتو ان کی سیاست کونقصان ہوگا، ‏یوسف رضاگیلانی کوآصف زرداری نےضمانت دی کہ آپ جیتیں گے ان کو زیادہ ووٹ ملیں گے یوسف گیلانی ‏نےکچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینےکابڑافیصلہ کیاہوگا انہیں جیت نظرآئی ہوگی اسی لیےکاغذات جمع ‏کرائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھکا اسٹارٹ ہےدھکا لگانے والے پیچھے ہٹ گئےہیں، دھکا اسٹارٹ بس رک ‏گئی، دھکا لگانے والےکہتےہیں اب بس خود چلاؤ۔

نبیل گبول نے کہا کہ ایسےکئی حکومتی ایم پی ایزہیں جوپارٹی قیادت سےناراض ہیں سینیٹ الیکشن میں ہم ‏حکومت کوسندھ میں بھی سرپرائزدیں گے، نوازشریف کو شبلی فراز اپنا اثاثہ ظاہر کر چکےہیں ایسےاثاثےچاہئیں ‏توپی ڈی ایم میں اوربھی شامل ہیں میں بلوچستان میں ہوں اس کامطلب یہ نہیں کسی کی بولی لگانےآیاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شو آف ہینڈکامطالبہ کرنےوالوں کوبھی کسی نےہاتھ دکھا دیا ہے، میں بھی کہتاہوں خفیہ ووٹنگ ‏نہیں ہونی چاہیے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی شوآف ہینڈ سے ہونا چاہیے، سپریم کورٹ میں کیس چل ‏رہاتھااورحکومت نےآرڈیننس جاری کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں