لاہور : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہت انتخابات دوہزار اٹھارہ کیلئے پنجاب کے محاذ پر بھرپور تیاری کے ساتھ اتر رہے ہیں، دوہزار تیرہ کے مینڈنٹ والے خوش فہمی میں نہ رہیں، اس بار آر اوز الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 میں پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی بنا لی، بلاول بھٹو اور آصف زرداری پنجاب کےرہنماؤں سے ملاقاتیں تیز کرینگے جبکہ پنجاب کے سیاسی محاذ کے لئے آصف زرداری کا سیاسی بھی پلان تیار ہے، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں سے پنجاب پلان پر مشاورت کی۔
پیپلزپارٹی نے پنجاب کے تمام اضلاع میں امیدوار کھڑے کرنے کی حکمت عملی بھی تیارکرلی ہے ، پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں اہم شخصیات سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ دوہزاٹھارہ کے انتخابات کیلئے پنجاب کےدیہی حلقوں کوخصوصی طورپر ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پارٹی میں شمولیت کاسلسلہ دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطےتیزکرنے کی حکمت عملی بھی بنائی گئی ہے، مشاورت میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا کیلئے حکمت عملی الگ، سیاسی اہداف کے حصول کی حکمت عملی الگ ہوگی جبکہ پارٹی کےانتخابی منشورمیں عوامی مسائل کومدنظر رکھاجائیگا۔
مزید پڑھیں :مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ ملک کو مشکل میں چھوڑ کر جاتی ہے
یاد رہے گذشتہ روز آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ ملک کو مشکل میں چھوڑ کر جاتی ہے، ان کی پالیسی ہے کہ آنے والی حکومت کو بدترین معاشی صورتحال دے، حکومت کی نااہلیوں کی فہرست طویل ہے۔
انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ انتخابی ماحول بن چکا ہے پارٹی بھی اپنی تیاری کرے، باہر نکلنے کا وقت آ گیا ہم چاروں صوبو ں میں جا رہے ہیں۔