تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر مودی گردی کو بے نقاب کر دیا، آصف زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں مودی گردی کو بے نقاب کیا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے، پیپلز پارٹی کشمیریوں کے رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی، بینظیر بھٹو شہید نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ شرکت کی۔

ادھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاری کردہ میں کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری 75 سال سے وحشیانہ بھارتی جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے قابض افواج نے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ہیں، آج مقبوضہ کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ فوجی علاقوں میں سے ایک ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 لاکھ سے زیادہ قابض بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیری مسلسل خوف کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Comments