تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

زرداری "ان ہاؤس تبدیلی” کے لئے نواز شریف کو قائل کرنے میں کامیاب

لاہور: سیاست میں جوڑ توڑ کے ماہر آصف زرداری "ان ہاؤس تبدیلی ” کے لئے قائد نون لیگ میاں نواز شریف کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نوازشریف کو قائل کرلیا ہے، ن لیگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ان ہاؤس تبدیلی کی مکمل حمایت کاعندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی، استعفوں، لانگ مارچ اور دھرناآپشن استعمال کریگی، سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم ان آپشنز پر غور کے لئےسرجوڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی ان ہاؤس تبدیلی کیلئےنمبر گیم پوری کریگی تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی، ان ہاؤس تبدیلی آپشن کی ناکامی کی صورت میں پی پی نے استعفے آپشن پر مشروط آمادگی کا بھی اظہار کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کا آپشن عوامی رد عمل پر منحصرہوگا، اس کے علاوہ زرداری، نوازرابطہ اور پی ڈی ایم اتحاد برقراررکھنےپر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ڈی ایم سربراہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اور قائد مسلم لیگ نون نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف اور مولانافضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ، ذرائع

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے میں اپوزیشن کے لانگ مارچ اور سینیٹ انتخاب میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی کی بھرپور کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل قائد مسلم لیگ نون نوازشریف نے بھی مولانافضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور سینیٹ الیکشن سے جڑے ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے پیدا ہونے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -