ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

آصف زرداری کا چوہدری شجاعت کے گھر 5 گھنٹے کا ڈیرہ بے سود

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر پانچ گھنٹے کا ڈیرہ بے سود رہا۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری رات گئے چوہدری شجاعت کے گھر دو بار ملاقات کے لیے گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات کا دوسرا دور ہوا۔

تاہم چوہدری شجاعت نے زرداری کو صاف صاف کہہ دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ق لیگ کا ووٹ پرویز الہیٰ کو ہی جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران آصف زرداری نے اپنا پرہیزی کھانا بھی بلاول ہاؤس سے وہیں منگوا لیا تھا، چوہدری شجاعت کے گھر سے آصف زرداری کا نواز شریف سے بھی رابطہ ہوا۔

پرویز الہٰی اور مونس کا آصف زرداری سے ملاقات سے انکار

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے اصرار کے باوجود پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے ان سے ملاقات نہیں کی اور ملے بغیر ہوٹل چلے گئے۔

یاد رہے کہ اس ملاقات سے چند ہی گھنٹے قبل آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی اور ملاقات کے بعد وہاں سے روانہ ہوتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا تھا، دو روز قبل بھی آصف زرداری حمزہ شہباز کی حمایت کے لیے چوہدری شجاعت سے ملاقات کر چکے ہیں۔

پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟ اس کا فیصلہ آج ہوگا، تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی گزشتہ روز راتے گئے تک جوڑ توڑ کے لیے کوششیں جاری رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں