جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: ‘ زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا ‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویزالٰہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا، زیادہ دیرنہیں لگے گی شام چار بجے تک سب کو پتا چل جائےگا۔

وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا کہنا تھا کہ میں تو گھر سے آرہا ہوں، جوکل فیصلے ہوئے وہی کچھ آج ہوگا، ساری رات سب نے دعائیں کی ہیں نمبر وں میں اضافہ ہوجائے۔

- Advertisement -

صحافی نے پرویزالٰہی سے سوال کیا رانا ثنا اللہ کہہ رہےہیں پچاس ارکان ووٹ نہیں دیں گے ، جس پر انھوں نے جواب دیا ساری زندگی جس نے سچ نہیں بولا اس کا ذکرنہ کیاکریں۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا، انتخاب میں حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں