منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

زرین خان کس ڈائریکٹر کیساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے نامور فلم ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر کے اپنے مداحوں کو خوش کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان نے سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’ویر‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد وہ متعدد سُپرہٹ فلموں کا حصہ بنیں۔

توقع ہے بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے جلد ہی نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا جا سکتا ہے جس کیلیے ان کے مداح منتظر ہیں۔ شائقین کے تجسس کے درمیان زرین خان فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

- Advertisement -

ایک ہی فلم میں کامیڈی، ڈرامہ اور ایکشن دکھانے کی صلاحیت رکھنے والے روہت شیٹی کے بارے میں زرین خان نے کہا کہ وہ ’گول مال‘ یا ’چنئی ایکسپریس‘ جیسی فلم کرنے کی خواہاں ہیں کیونکہ یہ فلمیں سنیما گھر میں دیکھ کر کافی لطف اندوز ہوئیں۔

’ایک عام شخص کی طرح روہت شیٹی کی فلموں سے کافی لطف اندوز ہوتی ہوں۔ وہ ان ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں جن کی فلم میں تھیٹر میں دیکھتی ہوں۔ میں ان کے ہنر، جذبے اور لگن کی معترف ہوں۔ کس طرح وہ بغیر کسی رکاوٹ کے ایکشن، ڈرامہ اور کامیڈی کو ایک ملاتے ہیں۔‘

زرین خان نے بتایا کہ ڈائریکٹر کی فلم ’گول مال‘ میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے جسے میں بار بار دیکھنا پسند کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ زرین خان نے ویر، ہاؤس فل 2، ہیٹ اسٹوری 3 جیسی فلموں میں کام کر کے شہرت حاصل کی۔ فی الحال وہ اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کسی نئے پروجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔

دوسری جانب، روہت شیٹی کی ’سنگھم اگین‘ سنیما گھروں میں ریلیز کیلیے تیار ہے جس میں اجے دیوگن اور کرینہ کپور کے ساتھ ارجن کپور اور جیکی شراف بھی نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں