تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

آپ کی مسکراہٹ کے لیے میں‌ نے الزامات برداشت کیے، اہلیہ عمر شریف

کراچی: لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلخراش پیغام شیئر کردیا۔

زرین عمر نے سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمر شریف کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کیں، جس میں لیجنڈری اداکار کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔

زرین عمر نے ان تصاویر کے ساتھ پیغام لکھا کہ ’آپ سب کو ہنساتے تھے اور آپ کو میں، آپ کی کیا پیاری مسکراہٹ تھی‘۔

انہوں نے لکھا کہ آپ کی مسکراہٹ کو برقرار رکھنے کے لیے میں نے کئی الزامات بھی برداشت کیے، میں ہمیشہ خواہش مند تھی کہ ’آپ کی مسکراہٹ کوئی نہ چھین لے، اُس کے لیے کیا کیا الزام برداشت کیے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by S Zareen Omer Sharif (@zareeenomer)

یاد رہے کہ دو اکتوبر کو طنز و مزاح کے بادشاہ لیجنڈری اداکار عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں 66برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر امراض میں مبتلا تھے۔ انتقال کے بعد اُن کے جسد خاکی کو پاکستان منتقل کیا گیا، کراچی میں اُن کا نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی کی امامت میں ادا کیا گیا جس کے بعد عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کے احاطے میں انہوں آسودہ خاک کیا گیا۔

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کے جنازے میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی تھی۔

Comments