ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

ایران پر امریکی پابندیوں سے یورپ بھی متاثر ہوگا: جواد ظریف

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ یورپ بھی ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیوں سے بچ نہیں سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق جوہری ڈیل سے امریکا کی دست برداری کے بعد یورپ نے معاہدے کا ساتھ دیا، البتہ حکام نے واضح کیا ہے کہ امریکی پابندیوں سے وہ بھی متاثر ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2015 کی جوہری ڈیل کو پہلے پہل یورپی لیڈروں نے ایک کامیابی قرار دیا لیکن اب صورت حال مختلف ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یورپ امریکی پابندیوں سے کسی طور بچ جائے، ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا، یورپ میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرسکے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کے لیے یورپی اقوام پر دباؤ رکھا جائے گا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی نہیں کر سکتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم یورپ کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اب یورپی رہنماؤں سے بھی امید نہیں ہے۔

استثنیٰ کے حامل آٹھ میں سے تین ممالک نے ایرانی تیل کی درآمد ختم کر دی، امریکا

امریکا نے گذشتہ روز ہی ایران پر عائد پابندیوں کے دوران استثنیٰ کے حامل آٹھ ممالک میں سے تین ممالک نے ایرانی تیل کی درآمد ختم کردی ہے۔

خیال رہے کہ ایران کے لیے مقرر خصوصی امریکی مندوب برائن ہک کا کہنا تھا کہ ایرانی خام تیل کی برآمد پر گزشتہ برس کی پابندی کے بعد استثنی کے حامل آٹھ ممالک میں سے تین ملکوں نے درآمد روک دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں