تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

زرنش خان کا فون کیسے ٹوٹ گیا؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کا رقص کرتے ہوئے فون ٹوٹ گیا۔

اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں مشہور گانے ’آوارہ بھنورے جو ہولے ہولے گائے‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

زرنش ان دنوں دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں، ویڈیو میں اداکارہ ہنزہ کی خوبصورت وادی میں رقص کررہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ پہاڑوں میں ایسا کرنا چاہتی تھی لیکن اس چکر میں میرا فون ٹوٹ گیا ہے۔‘

زرنش خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس سے قبل ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بھارتی گلوکار سونو نگم کے 90 کی دہائی کے مشہور ایلبم ’دیوانہ‘ کا گانا ’کچھ تم سوچو‘ گنگنا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں زرنش خان نے پلاسٹک سرجری کرانے والی اداکاراؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’معذرت کے ساتھ، لیکن انہیں انسانی شکل پر بطخ کے ہونٹ نہیں چاہئیں، ہماری تمام اداکارائیں بطخ بن چکی ہیں۔

زرنش نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ تمام اداکارائیں پہلے بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں لیکن اب نہ جانے ان کے ساتھ کیا ہوا ہے‘‘۔

Comments

- Advertisement -