تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

زرنش خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خوشگوار موڈ میں بھارتی گلوکار سونو نگم کا مشہور گانا گنگنا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زرنش نے زرد رنگ کا سویٹر زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ گاڑی میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

زرنش نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ گاڑی دھو رہے ہوں اور آپ کا پسندیدہ گانا ریڈیو پر ہو تو پھر بریک تو بنتا ہے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ بھارتی گلوکار سونو نگم کے 90 کی دہائی کے مشہور ایلبم ’دیوانہ‘ کا گانا ’کچھ تم سوچو‘ گنگنا رہی ہیں۔

زرنش خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ زرنش خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -