اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

زرنش خان کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ زرنش خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکارہ پنجابی گانا گنگنا رہی ہیں اور اس سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کے انداز کی تعریف کررہے ہیں۔

زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی زرنش خان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وادی ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر سفر کرتے ہوئے کرینہ کی فلم ’جب وی میٹ‘ کے گانے ’یہ عشق ہائے‘ سے لطف اندوز ہورہی تھیں۔

ویڈیو میں اداکارہ ناصرف گانا سن رہی تھیں بلکہ وہ اس گانے پر کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں