جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹھیک کو خراب کرنے کے بجائے صحیح کو بہتر کرنا چاہیے، زرنش خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرنش خان نے زندگی میں سمجھوتے کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

زرنس خان نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر استوری کے ذریعے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ماں اپنی بیٹی کو سمجھا رہی ہیں: ’بیٹی مگر تمہیں سمجھوتا کرنا پڑے گا‘۔

اس پر اپنے ردعمل میں اداکارہ نے لکھا کہ ’اس طرح کی ہدایات پر ہم اکثر کیوں منفی سوچتے ہیں، اس میں کچھ غلط نہیں ہے کہ سوچ سمجھ کر آگے بڑھا جائے، سمجھوتوں کے بغیر زندگی نہیں چل سکتی‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: زرنش خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ نے لکھا: ’اگر تصویر میں بیٹی کی جگہ بیٹے کو بھی رکھا جائے تو زندگی کی حقیقت وہی رہے گی، دورِ جہالت سے بچنے کے لیے ٹھیک کو خراب کرنے کے بجائے صحیح کو بہتر کرنے پر دھیان دینا چاہیے‘۔

بعض مداحوں نے ان کے خیالات سے اتفاق بھی کیا—اسکرین شاٹ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں