ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

زرنش خان کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زرنش خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

زرنش نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں پرستار دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وادی ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر سفر کرتے ہوئے کرینہ کی فلم ’جب وی میٹ‘ کے گانے ’یہ عشق ہائے‘ سے لطف اندوز ہورہی تھیں۔

ویڈیو میں اداکارہ ناصرف گانا سن رہی تھیں بلکہ وہ اس گانے پر کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں