اسلام آباد : وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑاچیلنج ہے، اب پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی ایمرجنسی نافذ ہوجانی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل نے این ایچ اے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر سیکٹر کے لوگ آئیں گے، جو ماحولیات پر کام کریں گے، کل وزیراعظم نے آسٹریلوی ہم منصب کوفون کرکےاموات پرافسوس کااظہارکیا۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سےاسلام آباد کادرجہ حرارت بھی مائنس میں جا رہا ہے، اس وقت پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑاچیلنج ہے، اب پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی ایمرجنسی نافذہو جانی چاہیے۔
وزیر مملکت نے کہا ہے کہ درخت پودے ہرجگہ لگائے جاتے ہیں مگرخیال رکھنا بھی ضروری ہے، ہائی ویزپردرخت لگائے جانےوالےدرخت مہنگے ہوتے ہیں، یہ گلیاں،سڑکیں ہماری ہیں ہرشخص نے حصہ ڈالنا ہے، کراچی اور لاہور میں اسموگ ایمرجنسی لگانی چاہیے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج گل نے آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے حوالے سے بتایا این ڈی ایم اے کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں ہے، این ڈی ایم اے کو مزید فعال بنانے پر کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر بڑے پیمانے پر ہوا ،کشمیرمیں زیادہ جانی نقصان ہوا بلوچستان نے ابھی تک تفصیلات نہیں دیں ، طوفان اتنا بڑا ہے کہ نمٹنےمیں وقت لگے گا۔