اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ڈیل مانگ رہی ہے لیکن بانی نے ڈیل کرنا ہوتی تو نواز شریف کی طرح بیرون ملک بھاگ چکے ہوتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسہ،ریلی کرنا پی ٹی آئی کا نہیں ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، پاکستان میں 17 سیٹوں والی جماعت کی حکومت قائم ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ، جنہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑا انہیں وزیر،مشیر بنادیاگیا اور تحریک انصاف میں جو رہ گیا انہیں 9 مئی میں ملوث کردیا۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کو نہ سننے سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، 9 مئی پرسینئرججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: فیض حمید کا ورد جلد (ن) لیگ کے گلے پڑنے والا ہے، زرتاج گل
بانی سے ملاقات کے حوالے سے تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، کمیٹی ملاقات نہیں کرے گی تو مذاکرات کیسے آگے بڑھیں گے کیونکہ مذاکرات کے حوالے سےفیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ڈیل مانگ رہی ہے، گُل بانی نے ڈیل کرنا ہوتی تونوازشریف کی طرح بھاگ جاتے، انصاف اتنا ناپید ہوگیاکہ ضمانت ملے تو ڈیل کہہ دی جاتی ہے۔