بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

زرتاج گل نے مریم نواز کو کھلا چیلنج دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی راہنما زرتاج گل نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو کھلا چیلنج دے دیا۔

سابق وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز کوئی بھی حلقہ چُن لے، عمران خان کی یہ شیرنی تمہیں گھر میں گھس کر شکست دے گی۔

اس سے قبل زرتاج گل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا کہ قوم کا مطالبہ انتخابات ہیں کیوں کہ قوم کا حق ہے کہ وطن کے ایوان میں حقیقی نمائندگی ہو۔

ایک اور ٹوئٹ میں زرتاج گل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی جلسے میں آمد کی ویڈیو شیئر کی۔

زرتاج گل نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہوتا ہے لیڈر جو قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے باوجود واپس اپنے عوام میں ہے اور راہنمائی کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں