اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تحفظ زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت ہٹانے چلی تھی پہلے کراچی کو بچالیں، صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تحفظ زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ان سیکٹرز پر کام کر رہے ہیں جو پہلے نظر انداز تھے، ماضی میں بجٹ پلوں اور سڑکوں پر لگتا تھا ہم لوگوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی کانامی پر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ شکرہے صادق سنجرانی صاحب سیٹ پربراجمان ہیں ، وفاق کی علامت صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہیئے۔
تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہیئے
وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تحفظ نے کہا عمران خان نےخصوصی طور پر روٹی کی قیمت پرنوٹس لیا اور کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے آٹے اور روٹی کی قیمتیں نہ بٍڑھانے کی ہدایت کی ہے، مہنگائی اس لئے آئی کہ 31 ہزار ارب روپے کا قرضہ ماضی کی حکومتوں نے لیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حمزہ شہباز کی سیاست مریم نواز نے دفن کر دی ہے، اپوزیشن حکومت ہٹانےچلی تھی پہلے کراچی کو بچا لیں۔
حمزہ شہباز کی سیاست مریم نواز نے دفن کر دی ہے
پیٹرول کی قمیتوں میں اضافے پر ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرول کی قیمتیں زیادہ ہوئیں، جس کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا ہے، 22 کروڑ میں ایک فیصد پاکستان کے ٹیکس کابوجھ نہیں اٹھاسکتے۔
زرتاج گل نے کہا کہ حاصل بزنجو کو چاہیئے کہ اسٹیٹ کے اداروں پر الزام کے بجائے مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں، کیا پتہ زرداری نے ہاتھ کر دیا ہو۔
14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کا استعمال بند کر دیا جائے گا
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کپڑے کے بیگ متعارف کرا رہے ہیں، جلد اسے پنجاب میں بھی لے کر آئیں گے، ہاتھ سے بنے بیگز کے استعمال سے کاٹیج انڈسٹری پروان چڑھے گی، 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کا استعمال بند کر دیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔