اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’سیاسی نابلد بچے کی غلامی میں تجربہ کار سیاستدان گمراہ کن ایجنڈے پر گامزن ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ سیاسی نابلد بچے کی غلامی میں تجربہ کار سیاست دان گمراہ کن ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے وفاقی وزیر شیریں رحمان کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین کو ملکی ترقی میں دلچسپی ہے نہ ہی سیاسی اصولوں کی سمجھ بوجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ ن لیگ، پیپلزپارٹی ادوار میں آئی ایم ایف کے پاس گیا، پی ڈی ایم کی مسلط شدہ حکومت نے آتے ہی تحریک انصاف کی محنت کو تباہ کیا۔

زرتاج گل نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے ملک کو دیوالیہ پن کے دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے، نااہل، کرپٹ اور فسطائی حکومت کے رہتے ملکی حالات مستحکم نہیں ہوسکتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں تباہی پھیری صوبائی وسائل کا بیڑا غرق کیا ہے، سیلاب میں بھی سندھ پیپلزپارٹی کی نااہلی کی وجہ سے ڈوبا ہے۔

یہ پڑھیں: سلیکٹڈ نے اپنی کرسی بچانے کے لیے معیشت کو نقصان پہنچایا، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملکی تباہ حال معیشت کو اپنے دور میں بڑی محنت سے بہتر کیا تھا جبکہ کپتان نے پی ڈی ایم جماعتوں کے پچھلے قرضے اتارے اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ہر شعبے میں ریکارڈ پیداوار اور ترقی ہورہی تھی عوام عمران خان کے حق و سچ کے بیانیے کو اپنا چکے ہیں اور ان کو مسترد کرچکے ہیں، ہماری جدوجہد حقیقی آزادی کے حصول، چوروں سے نجات تک جاری رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں