تازہ ترین

8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکی، آج خانہ پوری ہوگی: زرتاج گل

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکی ہے آج خانہ پوری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی رہنما زرتاج گل نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زبردستی جیت کر آئے ہیں ان کی شکلیں دیکھا کریں، احسن اقبال کا اپنا بھی ووٹ چیک ہونا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ اس پی ڈی ایم نما حکومت کو حاصل نہیں، 8 فروری کوبانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا ہے، جو عوام کی ووٹ سے منتخب ہو کر آئے انہیں عزت ملے گی۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے ایک اور رہنما عامر ڈوگر کہتے ہیں خاموش انقلاب کے نتیجے میں قومی اسمبلی میں ہماری 180 نشستیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مخصوص نشستیں بھی ملائیں تو قومی اسمبلی میں ہماری نشستوں کی تعداد 235 ہے۔ یہ ووٹ چور ہیں، یہ بے حسی کے ساتھ ایوان میں بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ نومنتخب قومی اسمبلی آج کے خصوصی اجلاس میں قائد ایوان اور ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان ان کے مدمقابل ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -