بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سیاست کیلئے بیٹیوں کا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے، زرتاج گل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے بیٹیوں کا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے، شہباز شریف کو کفن چور کہنے والا ڈیوڈ روز ان کا انتظار کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

زرتاج گل نے کہا کہ سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے، سیاست اور کرپشن کو الگ رکھنا چاہئے، سیاست سب کاحق ہے، اپوزیشن مجرموں کو ریلیف دلا کر معاشرے میں کیا مثال قائم کرنا چاہتی ہے؟

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کفن چور کہنے والا ڈیوڈ روز ان کا انتظار کررہا ہے کہ وہ آئیں اور قانونی کارروائی کریں۔

زرتاج گل وزیر نے مزید کہا کہ پروڈکشن آرڈر نہ ملنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکیاں دی جارہی تھیں، شاہد خاقان عباسی پروڈکشن آرڈر پر دھمکیاں دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھی بیرون ملک نہیں جانے دینا چاہتے تھے ، مریم نواز نے درخواست دی کہ میں والد کی عیادت کیلئے باہر جاناچاہتی ہوں لیکن ایک مجرم عیادت کیلئے کیسے باہر جاسکتا ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں