منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

احسن اقبال دیسی ارسطو ہیں، وزیرماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : وزیرماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ احسن اقبال دیسی ارسطو ہیں ، حکومت کواپوزیشن کی اے پی سی سے کوئی خطرہ نہیں،سب چوروں کو ایک دوسرے سے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیرماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلین ٹری سونامی کا آئیڈیاپورے ملک تک پھیلادیا گیا، حکومت ڈیم کے مسئلے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دے گی، بھارت کے ساتھ معاہدہ ہے، وہ دریامیں فضلہ نہیں پھینکے گا۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت اپنےکاروبارچلانےمیں مصروف رہی، بحران زدہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو44بلین کابیل آؤٹ پیکج دیا، پنجاب کا بلدیاتی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

احسن اقبال کے حوالے سے وزیرماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ احسن اقبال دیسی ارسطو ہیں ،انھوں نے اسرائیلی طیارے کی افواہ سے سائنس کو پیچھے چھوڑ دیا، مولانافضل الرحمان تو صرف44 لاکھ کی لسی پی گئے تھے۔

مزید پڑھیں : پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنےوالے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زرتاج گل

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کواپوزیشن کی اے پی سی سے کوئی خطرہ نہیں،سب چوروں کو ایک دوسرے سے خطرہ ہے، ان لوگوں نے پنجاب اسمبلی میں ہلہ بول کر اسپیکر کا ڈائس توڑا۔

یاد رہے چند روز قبل وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا تھا اپوزیشن کے اکٹھے ہونے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم کے وژن کے ساتھ ہیں، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، عوام کوحکومتی اقدامات سے ریلیف ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں