بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سابق حکمرانوں نے نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیلا، زرتاج گل

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیلا، ملک کو اکتیس ہزارارب روپے کا مقروض چھوڑ کرگئے، "کامیاب جوان” پروگرام پاکستان میں انقلاب کا پیش خیمہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان وومن یونیورسٹی میں وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

زرتاج گل نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے دکھاوے کی ترقی اور اپنے سیاسی اور مالی مفادات کی خاطر سڑکیں اور پلوں پر سارا ملکی سرمایہ جھونک دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مکافاتِ عمل ہے کہ ملک پر تین دہائیوں تک حکومت کرنے والوں کو اُن کی منی لانڈرنگ اور ملکی خزانے کی لوٹ کھسوٹ سے ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے سسیلین مافیا قرار دے کر انہیں تاحیات نااہل قراردیا۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران ملک کو اکتیس ہزار ارب روپے کا مقروض چھوڑ کر گئے، پاکستان کی آبادی کا 64فیصد حصہ تیس سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، یہی نوجوان ہماری اصل طاقت اور قیمتی سرمایہ ہیں، عمران خان اِسی ملک کے نوجوانوں کو ساتھ کر ملکی خودمختاری کا عزم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ عثمان ڈار کامیاب جوان پروگرام کو بڑی محنت کے ساتھ چلا رہے ہیں، یہ پروگرام پاکستان میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے جو ہم نے خاص طور پر ڈیجیٹل شمولیت کے میدان میں کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں