منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

عمران خان کی قاتل مسکراہٹ دیکھ کر سارے خدشات دور ہوجاتے ہیں، زرتاج گل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی قاتل مسکراہٹ دیکھ کر سارے خدشات دور ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں اتنے بحران میں بھی جب وہ آتے ہیں تو انہیں دیکھ کر ہمارے ذہن میں موجود خدشات ہوا ہوجاتے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہماری حکومت رشتے داری پر نہیں چل رہی، پی ٹی آئی نے رشتے داروں کو نہیں نوازا، میرٹ پر تعیناتیاں ہوئی ہیں، ہماری حکومت میں بڑا بھائی وزیراعظم اور چھوٹا بھائی وزیر اعلیٰ نہیں بنتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف تو پارلیمنٹ میں بھی خواتین کے خلاف گفتگو کرتے ہیں، اخلاقیات کا جنازہ تو رانا ثنا اللہ کی گفتگو سن کر اندازہ لگا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مجھ جیسے نوجوانوں کا جینا مرنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، زرتاج گل

زرتاج کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ن لیگ صرف پی ٹی آئی پر تنقید کرتی ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں تو اپوزیشن برداشت کرے، ہم نے انہیں پانچ سال برداشت کیا اپوزیشن بھی پانچ سال برداشت کرے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وزیر مملکت نے کہا کہ 2010 میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پی پی حکومت پر تنقید کی تھی، سندھ اسمبلی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے خلاف قرارداد منظور کی تھی، رپورٹ میں کرپشن سے متعلق منفی تاثر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں