بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’مجھ سے ملنے کے لیے کوئی بھی بٹن دبائیں‘ : زین ملک نے نمبر شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے  ایک نمبر شیئر کر کیا جس کو مداحوں نے ڈائل کرنا شروع کردیا ہے۔

پاپ گلوکاری کی دنیا میں منفرد کام کی وجہ سے اپنا نام بنانے والے زین ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نمبر شیئر کیا جسے دیکھ کر مداح خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔

زین کے مداح یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید گلوکار نے رابطے کے لیے اپنا نمبر شیئر کردیا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ تو اپنے نئے آنے والے البم کی انوکھے انداز سے مارکیٹنگ کررہے ہیں۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کردہ نمبر کو جب ڈائل کیا جائے گا تو انہیں سامنے سے زین ملک کی آواز سنائی دے گی جس میں وہ پیغام دے رہے ہوں گے ’میں زین اور میرا البم پندرہ جنوری کو ریلیز ہونے جارہا ہے، مجھ سے ملنے کے لیے 1 سے 9 تک کا کوئی سا بھی نمبر دبائیں‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر زین نیوز کی آئی ڈی سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ جو مداح یہ نمبر ڈائل کرے گا اُس کی تفصیلات زین کی فون بک میں سائن اپ ہوجائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zayn News (@zaynews)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں