بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

امریکی صدر کے فوجی امداد بند کرنے کے بعد زیلنسکی کے ہوش ٹھکانےآگئے

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بڑا یوٹرن لےلیا، امریکی صدر کی جانب سے فوجی امداد بند کرنے کے بعد زیلنسکی کے ہوش ٹھکانے آگئے۔

زیلنسکی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں امن کےلیے یوکرین کے عزم کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں، ہم میں سے کوئی بھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں چاہتا، یوکرین دیرپا امن کیلئے جلد مذاکرات کی میز پر آنے کےلیے تیار ہے۔

یوکرینی صدر نے 2 دن پہلے کہا تھا کہ وہ روس کیساتھ جنگ ختم ہوتے نہیں دیکھ رہے، امریکا کی جانب سے فوجی امداد کی بندش کے بعد یوکرینی صدر نے بیان بدل لیا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ یوکرین سے زیادہ کوئی امن نہیں چاہتا، دیرپا امن کیلئے صدر ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں، ہم جنگ کے خاتمے کےلیے تیزی سے کام کرنے کےلیے تیار ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں قیدیوں کی رہائی اور فضائی جنگ بندی پر بات ہوسکتی ہے، جنگ بندی معاہدے پر متفق ہونے کیلئے امریکا کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں

قدر کرتے ہیں کہ امریکا نے یوکرین کی خودمختاری کو برقرار رکھنے میں کتنی مدد کی، وہ لمحہ یاد ہے صدر ٹرمپ نے یوکرین کو جیولن فراہم کیے، ہم شکر گزار ہیں، وائٹ ہاؤس میں ہماری ملاقات اس طرح نہیں ہوئی جس طرح ہونی چاہیے تھی۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ افسوسناک ہے کہ وائٹ ہاؤس میں جو کچھ ہوا، یہ چیزیں درست کرنے کا وقت ہے، چاہتے ہیں مستقبل میں تعاون تعمیری ہو۔

زیلنسکی نے کہا کہ معدنیات اور سلامتی معاہدے پر یوکرین دستخط کرنے کےلیے تیار ہے، معاہدے کو سیکیورٹی اور ٹھوس حفاظتی ضمانتوں کی جانب قدم کےطور پر دیکھتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں